vosa.tv
Voice of South Asia!

نیوجرسی میں گرینڈ افطار ڈنر، غیر مسلم بھی ساتھ مل بیٹھے

0

ریاست نیوجرسی میں عید کمیٹی کے زیر اہتمام انیس واں سالانہ گرینڈ افطار ڈنر منعقد ہوا جس میں نہ  صرف مسلمان بلکہ غیر  مسلم بھی ایک ساتھ مل بیٹھے، نمایاں شخصیات کو ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

عید کمیٹی آف نیوجرسی کے زیر اہتمام انیس ویں سالانہ افطار ڈنر کاآغاز تلاوتِ کلامِ  پاک سے ہوا، بعد ازاں قرانی آیات کا  انگریزی زبان میں  ترجمعہ بھی بیان کیا گیا۔تقریب میں پاکستان اور انڈیا سمیت دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والی مسلم کمیونٹی کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ فلسطینی  پرچم  پہنے کمسن بچوں  نے رمضان  المبار ک سے متعلق آگہی پر مبنی شاندارٹیبلو  پیش کیا۔اس موقع پر ہوسٹ کمیٹی نے  تمام  مہمانوں کی آمد پران کا خیرمقدم اور اظہارِ تشکر کیا۔ہوسٹ کمیٹی اراکین نے عید کمیٹی آف نیوجرسی کے قیام کے اغراض و مقاصد اور کارکردگی کا جائزہ پیش کیا۔افطار ڈنر کے  لیے ہال  انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔ ممتاز برطانوی نژاد امریکی صحافی مہدی رضا حسن بطور مہمانِ خصوصی شریک  ہوئے۔عید کمیٹی آف نیوجرسی کے  بانی چیئرمین خواجہ تمکین خطیب نے ان کا سینئر صحافی مہدی حسن کا استقبال کیا اور کمسن بچوں نے  انھیں  گلاب کے پھول پیش کیے ۔اس موقع پر مہدی حسن کا بچوں کے ساتھ سیشن بھی ہوا۔اس موقع پر  تمکین خطیب کا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے عید الفطر ،عید الضحیٰ کی عید کا اجتماع اور مذہبی  رواداری کے فروغ کے لیے گرینڈ افطاری منعقد کرتے آرہے ہیں ،چاہتے ہیں ہماری نوجوان نسل ہر شعبے میں نمایاں مقام حاصل کرے۔

تکمین خطیب نے اپنے تمام اسپانسرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا  کہ ان سب  کے  تعاون کے بغیر یہ پروگرام  کامیاب ہونا ممکن نہیں۔ گرینڈ افطار ڈنر میں ریاست نیوجرسی  کی  اسمبلی کے منتخب اراکین شمع حیدر،لیزا سوئین،کرس ٹَلی اور برگن کاؤنٹی کے آفیشلز بھی شریک ہوئے۔ مقررین نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ الیکشن میں ضرور حصہ لیا کریں ۔گرینڈ افطار ڈنر میں صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ دیگر مذاہب کے افراد بھی بڑی تعداد شریک ہوئے جس کی بدولت یہ تقریب  بین المذہب ہم آہنگی او ر رواداری  کے پیغام کا  عملی نمونہ پیش کر رہی تھی۔ شرکاء سے خطاب میں گورنر آفس کے نمائندے اور  کاونٹیز   آفیشل نے  حاضرین سے کہا کہ وہ سیاسی نظام اور انتخابی عمل میں بھرپور حصہ لیں، اسی سے انھیں نمائندگی ملے گی۔

اس موقع پر  تمکین خطیب کی  بیٹی گیارہ سالہ  آیا مرزا نے زندگی  کی حقیقت اور اس کے پیغام  پر ایک نظم  پیش کی۔افطاری سے قبل امتِ مسلمہ کی ترقی، خوشحالی اور کامیابی کے لیے دعا کروائی گئی اور جب مغرب کا وقت ہوا  تو آذان دی گئی جس کے بعد سب نے افطار کیا ۔آخر میں گرینڈ افطار میں شریک مہمانوں کو ان کے شعبہ جات میں نمایاں خدمات اور کار کردگی پر تعریفی سند اور ایوارڈ ز سے نوازا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.