vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر ایڈمز کا نئی ملازمتوں کے ریکارڈ پر اظہارِ مسرت

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں ملازمتوں کی تعداد ایک نئی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جو اب 48 لاکھ 61 ہزار 813 ہو چکی ہے۔

 نیویارک اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف لیبر کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق، جنوری 2025 میں روزگار کی سطح نے نیا ریکارڈ قائم کیا، جو ایڈمز انتظامیہ کے دوران دسویں بار ہوا ہے۔ ان میں نجی شعبے کی ملازمتوں کی تعداد 42,58,376 ہے، جبکہ بے روزگاری کی شرح بھی تمام طبقات میں کم ہوئی ہے۔ میئر ایڈمز نے کہا، ہماری انتظامیہ کی پہچان یہی ہے کہ ہم مسلسل نئے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔ ہم نے چھوٹے کاروبار، سستی رہائش، سیاحت اور جرائم میں کمی کے میدان میں بھی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ہمارا ہدف نیویارک کو محفوظ اور مواقع سے بھرپور شہر بنانا ہے۔ ایڈمز انتظامیہ نے "جابز این وائی سی” کے ذریعے تقریباً 8 ہزار 500 افراد کو ملازمت اور تربیت فراہم کی ہے۔ گرین اکانومی ایکشن پلان کے تحت 2040 تک 4 لاکھ "گرین کالر” ملازمتیں پیدا کرنے کا منصوبہ ہے، جبکہ 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کے نیویارک-نیوجرسی میں انعقاد سے 2 ارب ڈالر کی معیشت اور 14 ہزار ملازمتیں متوقع ہیں۔ ایڈمز کی معاشی مواقع پالیسی سے مزید اقتصادی ترقی کی راہ ہموار ہو گی، جبکہ 2024 میں 1 لاکھ نوجوانوں نے سمر یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام میں بھی حصہ لیا۔ میئر ایڈمز اور پولیس کمشنر جیسیکا ٹش کے مطابق، نیویارک میں بڑے جرائم میں کمی آئی ہے، سب وے نظام محفوظ ہوا ہے، اور 2025 کے ابتدائی دو ماہ میں فائرنگ کے سب سے کم واقعات کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.