عمارت میں آتشزدگی، 65 سالہ شخص جاں بحق
کوئنز(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے کوئنز کی ایک عمارت میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے میں 65 سالہ شخص شدید جھلسنے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔
فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، یہ واقعہ کوئنز کے علاقے سن سائیڈ میں صبح 3 بجے کے قریب 46ویں اسٹریٹ پر پیش آیا۔ جہاں آگ گھر کی پہلی منزل سے شروع ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، واقعے میں 65 سالہ شخص شدید جھلسنے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔ آگ بجھانے کے دوران تین فائر فائٹرز معمولی زخمی ہوئے۔ ایک زخمی فائر فائٹر کو نیویارک-پریسبیٹیرین اسپتال اور دو کو ماؤنٹ سینائی-کوئنز منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ ابتدائی تحقیقات میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ متاثرہ شخص نے گرم رہنے کے لیے آگ جلائی، جو حادثے کا سبب بنی۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور عوام سے درخواست کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس بارے میں معلومات ہوں تو وہ فوراً پولیس سے رابطہ کرے۔