vosa.tv
Voice of South Asia!

ماہ فروری میں 332 بھارتی شہری ملک بدر

0

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسی کے تحت امریکا سے بھارتی شہریوں کی بے دخلی کا عمل جاری ہے۔ محض ماہ فروری میں بھارت کے 332 شہریوں کو ملک بدر کیا گیا۔

مودی کی امریکی حکام سے ملاقات، مختلف امور پر گفتگو، مگر بھارتی شہریوں کی ملک بدری اور امیگریشن پالیسی پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ امریکی صدر ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسی کے تحت محض فروری میں بھارت کے 332 شہریوں کو ملک بدر کیا گیا۔ امریکی حکومت نے 3 فوجی پروازوں کے بعد بھارتی ڈیپورٹیز کو وسطی امریکی ممالک بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی شہروں کو وطن واپسی مکمل ہونے تک ترقی پذیر ممالک میں رکھا جائے گا۔ اس حوالے سے پاناما اور کوسٹاریکا نے بھارت کے غیر قانونی تارکین وطن کو قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ اب تک امریکا میں مقیم غیر قانونی بھارتیوں کو ملک بدر کرنے کی 3 پروازیں بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں اتریں۔ غیر قانونی طور پر مقیم بھارتی شہریوں کو ہتھکڑیاں پہنا کر ملک بدر کیا گیا جبکہ مودی سرکار نے اس پر مجرمانہ خاموشی اختیار کرلی۔ امریکا سے ملک بدر کیے گئے بھارتی شہریوں کو کوسٹاریکا میں عارضی حراستی مرکز میں رکھا گیا ہے۔ حکام کے مطابق 26 فروری 2025 کو کوسٹا ریکا پہنچنے والے بھارتی مسافروں کو اپنے وطن واپسی کے اخراجات بھی خود برداشت کرنے کے احکامات جارے کیے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.