vosa.tv
Voice of South Asia!

ماہِ رمضان کے آغاز پر اے پیگ نے راشن بیگز تقسیم کردیے

0

امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ (اے پیگ)  نے رمضان المبارک کے آغاز پر نیویارک میں  سینکڑوں سفید پوش خاندانوں میں رمضان راشن  بیگز  تقسیم کردیے ۔

امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ کیئرز نے کوئنز کے علاقےئرچمنڈ ہل پر  علامہ اقبال ایونیو  سے  اپنی سالانہ رمضان فوڈ ڈرائیو کا انعقاد کیا۔ اس موقع پراپیگ کے صدرعلی رشید کا کہنا تھا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان میں اپیگ  نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے سفید پوش افراد تک راشن بیگز پہنچارہے ہیں جس کا مقصد ضرورت مند خاندانوں کی مدد کرنا ہے۔اے پیگ کی ٹیم نے رمضان کی مناسبت سے اشیائے خوردونوش آٹا، چاول، چنا، دال، بیسن، ٹی بیگ، کھجور، روح افزا، ساویاں، پھل، سبزیاں، روٹی، انڈے سفید پوش خاندانوں میں راشن بیگز کے طور پر تقسیم کیے۔اس موقع پر کوئنز بورو کے صدر ڈونووین رچرڈز، سینیٹر جو ایڈاببو اور کونسل ممبر لن شلمین کا کہنا تھا کہ اے ہمیشہ  ہر خوشی کے موقع پر  کمیونٹی کو بلاتفریق رنگ و نسل کے یاد رکھتی ہے۔ رمضان فوڈ ڈرائیو میں اے  پیگ کے والنٹئیرز نے  بھی بھرپور حصہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر سال سفید پوش گھرانوں میں  راشن تقسیم کرتے ہیں ، یہ ہماری طرف سے چھوٹی سی کوشش اور تحفہ ہے ۔رمضان فوڈ ڈرائیو سے سینکڑوں کی تعداد میں مختلف کمیونٹی کے افراد مستفید ہوئے ۔اس موقع پر نیویارک سٹی کے میئر آفس کے نمائندوں اور دیگر منتخب عہدیدار بھی شریک تھے جنھوں نے اے پیگ کی کاوش کو سراہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.