vosa.tv
Voice of South Asia!

لانگ آئی لینڈ میں مسجدِبیت اللہ کا افتتاح

0

نیویارک  کے مسلمانوں کے لیے رمضان المبارک کا بہترین تحفہ، لانگ آئی لینڈ میں ایک  نئی مسجد،مسجدِ بیت اللہ کا افتتاح ہوگیا ہے۔ آج جمعہ کو پہلی تراویح شروع  ہوگی۔

لانگ آئی لینڈ کی ناساو کاونٹی کے علاقے  البرٹسن میں ایک عمارت کو خرید کر دس سال قبل 2015 میں مسجد  کی تعمیر شروع  ہوئی جو اب نارتھ شور اسلامک سینٹر اور انتہائی خوبصورت  مسجدِ  بیت اللہ کی شکل میں مکمل ہوگئی ہے۔رمضان المبارک کی آمد پر بطور ِ خاص مسجدِ بیت اللہ کا  افتتاح  کیا گیا  اوراب نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔مسجد کے بورڈ آف ڈائریکٹر اصرار الحسن اور منتظمین میں شامل  امام مغدی ،حبیب آفریدی اور سید فیضی  حیدر کی کاوشوں  سے اس کی تعمیر مکمل ہوئی۔مسجد میں نماز، تروایح  کے علاوہ نوجوانوں کی اخلاقی تربیت کے لیے دینی  درس و تدریس اور سماجی پروگرامز بھی منعقد ہوں  گے جبکہ  پہلی تروایح  آج  ہوگی۔نیویارک میں تعمیرات  کے شعبہ سے وابستہ معروف کنٹریکٹر نوید اطہر نے مسجد  کی تعمیر کروانے میں کوئی  فیس  او رمنافع وصول نہیں کیا جس سے انتظامیہ کو   تعمیری اخراجات میں کم و بیش چار  لاکھ ڈالر کی کی بچت  ہوئی ۔مسجد کی تعمیر میں  معیاری   مٹیریل  استعمال کیا گیا ہے اوراسلامک سینٹر کے تقاضوں کے مطابق  نمازیوں کے لیے ہر ممکن سہولتوں  کی فراہمی  بھی ممکن بنائی گئی ہے۔نارتھ شور اسلامک  سینٹر اور مسجدِ بیت اللہ کی تعمیر  البرٹسن  میں مقیم مسلمانوں کے لیے ایک  بہترین  تحفہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.