کیرولائنا: شوکت خانم اسپتال کے لیے95 ہزار ڈالر کی فنڈ ریزنگ
کراچی میں زیرِ تعمیر شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کراچی میں زیرِ تعمیر شوکت خانم میموریل اسپتال کے لیے شمالی کیرولائنا کے شہر شارلیٹ میں فنڈ ریزنگ گالا ڈنر منعقد ہوا جس میں 95 ہزار ڈالر کے عطیات جمع کرلیے گئے۔۔
شارلیٹ کے نجی ہوٹل میں منعقدہ فنڈ ریزنگ میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر فیصل سلطان اور پاکستان کے مشہور وہاج علی مہمانِ خصوصی تھے جن کی آمدپر شرکاٗ نے والہانہ استقبال کیا۔ تقریب کے منتظمین علی خیام شاکر، مسکان شاکر، راجہ وقاص عباسی، حنا سلیم، صائمہ خان، عائشہ حیات اور دیگر شامل تھے ۔اس موقع پر ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم اسپتا ل پاکستان میں کینسر کے مریضوں کے لیے امید کا دیا ہے ۔75 فیصد مریضوں کا مفت علاج مخیر حضرات کے عطیات کی بدولت ہی ممکن ہوتا ہے۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ موذی مرض میں مبتلا مریضوں کی زندگی بچانے کے لیے جو کچھ آپ دیں گے وہ آخرت میں کام آئے گا۔اس موقع پر اداکار وہاج علی نے بچوں اور اپنے مدحوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔ فنڈریزنگ میں عمران خان کا دستخظ شدہ بلا بھی نیلا م کیا گیا اورشرکاٗ نے بھی کراچی میں زیرِ تعمیر اسپتال کے لیے بھرپور حصہ لیا اور تقریباً 95 ہزار ڈالر کی رقم جمع کرلی گئی۔