ایلون مسک نے اوپن اے آئی کو خریدنےکیلئے اربوں ڈالر کی بولی لگا دی
واشنگٹن(ویب ڈیسک) ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی کو خریدنےکیلئے اربوں ڈالر کی بولی لگا دی۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کی جانب سے معروف کمپنی اوپن اے آئی کو خریدنےکے لیے 97.4 ارب ڈالر کی بولی لگائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کے وکیل نے یہ پیشکش اوپن اے آئی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو جمع کروائی ہے۔ لیکن اوپن اے آئی کے سی ای او سام آلٹمین نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا اور طنزیہ انداز میں ایکس پر لکھا کہ پیشکش کا شکریہ، ہم اوپن اے آئی نہیں بیچ رہے، لیکن اگر آپ چاہیں تو ہم ٹوئٹر کو 9.74 ارب ڈالر میں خریدنے کے لیے تیار ہیں۔