vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک کے شہری حکومت کے محکمہ اور سماجی تنظیم پاور کی سب کو متحد کرنے کی کاوش

0

نیویارک میں ساوتھ ایشین کمیونٹی کے ورکرز کی تعلیم اور ان کے بنیادی  حقوق  کے  تحفظ کے لیے کام کرنے والی سماجی تنظیم  پاور نے  شہری حکومت کے  پروگرام  بریکنگ  بریڈ ، بلڈنگ بونڈز  کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا۔ تقریب میں  نمایاں شخصیا ت کو تعریفی اسناد سے بھی نوازا گیا۔

نیویارک سٹی کے   کمیونٹی افیئرز  یونٹ نے سماجی تنظیم پاور کے ساتھ مل کر کوئنز کے ایک اسکول میں پروگرام کا انعقاد کیا ۔ معروف مذہبی اسکالر تصور الحسن گیلانی نےتلاوتِ  قران  پاک کا شرف حاصل کیا۔ تقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی سیاسی، سماجی اور کاروباری  شخصیات بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ تقریب کی نظامت پاور کی بانی چیئر پرسن  طاہرہ دین نے شرکاء کو سیمینار کے  اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیویارک میں تمام ہی مذاہب اور قومیتوں کے لوگ آباد ہیں، اس خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ  اتحاد و اتفاق کی فضا برقر ار رکھی جائے۔سیمینار میں نیویارک سٹی کے  ڈپٹی  پبلک ایڈووکیٹ  کاشف حسین،  میئر  آفس  کے کمیونٹی افیئرز یونٹ سے  ساوتھ ایشئن کمیونٹی کی لائژون آفیسر اورنمائندوں نے بھی شرکت کی ، شرکا سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ اس شہر میں آگے بڑھنے اور  ترقی کے بے شمار مواقع موجود ہیں، ایک دوسرے کے  باہمی رابطے کو بڑھا کر مستفید ہوا جاسکتا ہے۔تقریب پاکستانی کمیونٹی کی مختلف تنظیموں کے نمائندے وکیل انصاری، نسیم  گلگلتی، ڈاکٹر سعدیہ طاہر، سید وسیم سمیت  مختلف کمیونٹی اور شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مقررین کا کہنا تھا کہ  کسی بھی معاشرے کی تعمیر  و ترقی میں خواتین کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔پاکستانی کمیونٹی کی خواتین نے مختلف شعبوں میں اپنا مقام حاصل کیا ہے ۔اس موقع پر مذہبی اسکالر  تصور الحسن گیلانی نے خطاب کرتے  ہوئے کہا کہ  پاکستانیوں کی اپنی مادر وطن سے محبت کبھی کم نہیں ہوسکتی  لیکن  موجود حالات میں  ہماری زمہ داری ہے کہ یہاں کے سماجی او ر سیاسی نظام  میں  بھی متحر ک رہیں ۔تقریب کے اختتام پرنیویارک سٹی کے  پبلک ایڈووکیٹ آفس کی طرف سے  ڈپٹی پبلک ایڈووکیٹ کاشف حسین نے کمیونٹی سروسز پر خواتین کو تعریفی اسناد سے نوازا۔۔۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.