vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں مشتبہ شخص نوجوان کو گولی مار کر فرار

0

نیویارک (ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے بروکلین کے میکسوِل ایونیو میں ایک شخص 16 سالہ  نوجوان کو گولی مار کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے مشتبہ شخص کی تلاش شروع کر دی ہے۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ نیویارک سٹی ہاؤسنگ اتھارٹی کے میکسوِل ایونیو پر واقع 1414 برگن اسٹریٹر پر پیش آیا، جہاں 16 سالہ نوجوان کو گولی ماری گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گولی نوجوان کے جسم کے نازک حصے میں لگی، نوجوان کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص نے سیاہ کپڑے پہنے ہوئے تھے اور وہ گولی مار کر فرار ہو گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حملہ آور کی شناخت ابھی تک ممکن نہیں ہو سکی۔ تحقیقات کے دوران پولیس نے علاقے میں سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ بھی لیا ہے۔ پولیس نے مشتبہ شخص کی تلاش کے لیے علاقے میں مزید تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے، اور عوام سے درخواست کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس بارے میں معلومات ہوں تو وہ فوراً پولیس سے رابطہ کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.