vosa.tv
Voice of South Asia!

مرد اور خواتین کے علاوہ کوئی تیسری جنس تسلیم نہیں کی جائے گی، صدر ڈونلڈ  ٹرمپ

0

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں مرد اور عورت کے علاوہ کسی تیسری جنس کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

حلف برداری کے بعد اپنے پہلے خطاب میں ٹرمپ نے پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکا میں صرف دو جنس کو مانا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا میں پالیسی کے مطابق پہلی جنس مرد اور دوسری عورت ہے اس کے علاوہ تیسری کوئی جنس نہیں ہے۔ ادھر وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے پیر کو بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ مساوات اور شمولیت کے پروگراموں میں کمی کریں گے اور صرف دو جنسوں، مرد اور عورت کو تسلیم کرنے پر ایگزیکٹو آرڈر جاری کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام نظامی تعصبات کو دور کرنے کے لیے ہونے والی پیش رفت کو نقصان پہنچائے گا جو دہائیوں سے پسماندہ گروہوں کے لیے مساوی مواقع سے محروم ہیں۔ ایگزیکٹو آرڈرز کے بعد وفاقی فنڈز کا استعمال جنسی نظریہ کو فروغ دینے کے لیے نہیں کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.