vosa.tv
Voice of South Asia!

گورنر ہوکل کا ریاستی کالجز میں مفت ٹیوشن منصوبے کا اعلان

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل نے شہر بھر کے کالجز میں طلباء کے لیے مفت ٹیوشن کا اعلان کیا ہے۔ جس سے ہزاروں طلباء مستفید ہوں گے۔

 ہوکل کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کم آمدنی والے خاندانوں کے طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے، جس کا مقصد تعلیم کو مزید قابل رسائی اور مساوی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا یہ منصوبہ شہر کے کالجز کے طلباء کے لیے دستیاب ہوگا۔ گورنر ہوکل کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ تعلیمی شعبے میں ایک بڑی تبدیلی لائے گا، جس کا مقصد ہنر مند افرادی قوت کو فروغ دینا اور تعلیمی قرضوں کے بوجھ کو کم کرنا ہے۔ حکام کے مطابق، اس پروگرام کے فنڈز ریاستی بجٹ اور وفاقی امداد سے فراہم کیے جائیں گے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اس اقدام سے ہزاروں طلباء مستفید ہوں گے اور یہ نیویارک میں تعلیمی نظام کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.