استاد کی گرفتاری کے بعد مونٹکلیئر پبلک اسکولز میں کلاسز دوبارہ شروع
برونکس سے64سالہ شخص کی تشدد زدہ لاش ملی
نیوجرسی(ویب ڈیسک)منگل کو نیو جرسی میں استاد کی گرفتاری کے بعد مونٹکلیئر پبلک اسکولز میں کلاسیں دوبارہ شروع ہو گی ہیں۔استاد نے پیر کے روز سوشل میڈیا پر دہشت گردی دی جس کے بعد اسکولز بند کردئیے گئے تھے۔مونٹکلیئر پولیس ڈیپارٹمنٹ نے جاری بیان میں کہا کہ ایسیکس کاؤنٹی کے پراسیکیوٹرز اور ایف بی آئی کے ساتھ مل کر اسکول استاد 45 سالہ عامر ڈاکٹری کا پتہ لگاکر گرفتار کیا ہے۔ملزم نے یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں ملزم نے مبینہ طور پر نارتھ ایسٹ ایلیمنٹری اسکول کے پرنسپل کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی کہ اسکول میں ہونے والی شوٹنگ میں مرنا چاہیے۔ دھمکی کے بعدمونٹکلیئر کے اسکولوں میں بھی پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کو فلاڈیلفیا کے ایک گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اسے دہشت گردی کے خطرات سمیت دیگر الزامات کا سامنا ہے۔پولیس والدین، عملے اور طلباء کو چوکس رہنے اور مشکوک رویے کی اطلاع دینے کی بھی ترغیب دے رہی ہے۔ علاوہ ازیں نیویارک کے علاقے برونکس میں ایک نجی ایمبولیٹ سے 64 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔بظاہر لگتا ہے کہ اسے مارا پیٹا گیا ہے کیونکہ جائے وقوع پر خون ہی خون تھا۔پولیس نے ابتدائی بیان میں کہا کہ جاں بحق ہونے والا شخص دل کا دورہ پڑنے کے بعد کیسل ہل ایونیو پر گاڑی میں منہ کے بل گر پڑا تھا اور جائے وقوع پر ہی مردہ قرار دیدیا گیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ اب اس کی موت کی تحقیقات قتل کے طور پر کی جا رہی ہے۔پولیس نے منگل کو کوئی گرفتاری نہیں کی۔