vosa.tv
Voice of South Asia!

 نیویارک کے اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال کو محدود کرنے کا اعلان

0

نیویارک کی گورنمنٹ کیتھی ہوکل نے سرکاری اسکولوں میں طالب علموں کے موبائل فون کے استعمال کو محدود کرنے کی تجویز کا اعلان کیا۔

نیویارک(ویب ڈیسک)گورنر نیویارک کیتھی ہوکل نے ریاست بھر کے K-12 اسکولوں میں سیل فون کے استعمال کو محدود کرنے کے لیے قانون سازی کرنے کا اعلان کیا ہے ۔گورنر کے دفتر سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق موبائل فون پر پابندیوں کا فیصلہ طلباء کی ذہنی صحت کے حوالے سے خدشات کے پیش نظر کیا ہےاور مجھے اس دباؤ کو ختم کرنے میں مدد کرنی ہے۔یہ میرا کام ہے میں اپنا کام کروں گی۔ہوکل نے کہا کہ وہ  اس منصوبے کی کوئی تفصیلات نہیں ظاہر کریں گی ۔پریس ریلیز کے مطابق اس مہینے کے آخر میں بجٹ میں تفصیلات ظاہر ہو جائیں گی۔ا۔سکولوں میں سیل فون کے فوائد اور خطرات کا اندازہ لگانے کے لیے گورنر نے گزشتہ موسم بہار سے طلباء، والدین اور اساتذہ کے رائے لینے کے لیے دورے کیے تھے۔سیل فون پر پابندیوں کو مقننہ سے منظوری درکار ہوگی۔نیو یارک سٹی سکولز کے سابق چانسلر ڈیوڈ بینکس بیک وقت شہر کے پبلک اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر  پابندی کے حامی تھے  لیکن میئر ایرک ایڈمز نے کہا کہ اس کے لیے مزید مطالعہ کی ضرورت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.