کیمل ڈپٹی میئر برائے انتظامیہ اور ٹیفنی راسبیری ڈپٹی میئر برائے بین الحکومتی امور مقرر
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایریک ایڈمز نے کیمل جوزف ورلاک کو ڈپٹی میئر برائے انتظامیہ اور ٹیفنی راسبیری کو ڈپٹی میئر برائے بین الحکومتی امور کے طور پر مقرر کیا ہے۔
میئر کے مطابق دونوں تقرریاں شہر کی حکومت میں اہم انتظامی اور حکومتی تعلقات کے شعبوں میں نئی قیادت کی نشاندہی کرتی ہیں۔کیمل جوزف ورلاک کی تقرری کے بعد انتظامی امور میں اصلاحات اور شہر کے کاموں کو مزید موثر بنانے کی توقع کی جا رہی ہے۔ ورلاک ایک تجربہ کار مینیجر ہیں جو مختلف محکموں کے ساتھ ہم آہنگی بڑھانے اور عوامی خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام کریں گیں۔ جبکہ ٹیفنی راسبیری کی تقرری بین الحکومتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور مختلف حکومتوں کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے کی گئی ہے۔ راسبیری نیو یارک سٹی کے وفاقی، ریاستی، اور مقامی حکومتوں کے ساتھ روابط مضبوط بنانے کی کوشش کریں گیں۔ میئر ایڈمز نے ان تقرریوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں لیڈروں کا شہر کے انتظامی اور حکومتی تعلقات میں اہم کردار ہوگا، اور ان کی قیادت نیو یارک سٹی کو ایک مضبوط اور مستحکم ترقی کی طرف لے جائے گی۔