vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک پولیس کا ٹول ٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن

0

نیویارک (ویب ڈیسک)نیو یارک شہر میں نئے ٹول ٹیکس( کنجشن) وصولی لاگو ہو چکی ہے ایسے میں کچھ موٹر سائیکل سوار اور گاڑی مالکان ٹول ٹیکس کی ادائیگی کیے بغیر راہ فرار ہورہے ہیں تو نیویارک پولیس نے سسٹم کو نظر  انداز کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے  اور ایم ٹی اے کی مدد کی جارہی ہے ۔نیویارک پولیس نے مختلف پوائنٹ پر کھڑے ہوکر متعدد ڈرائیوروں کو روکا جنہوں نے ٹیکس زون میں ں داخل ہونے اور چارج  سے بچنے کے لیے لائسنس پلیٹوں کے کچھ حصوں کو چھپانے کی کوشش کی۔نیویارک پولیس نے کنجشن زون انفورسمنٹ آپریشن کے دوران 82 سمن جاری کیے گئے، جن میں 29 غلط طریقے سے ڈھانپے ہوئے لائسنس پلیٹیں شامل ہیں۔ دیگر سمن  مختلف موٹر گاڑیوں کی خلاف ورزیوں کے لیے تھے۔ دو گرفتاریاں  عمل میں لائی جس میں ایک ایک جعلی لائسنس پلیٹ لگانے اور دوسری غیر لائسنس یافتہ  پلیٹ کا استعمال کرنے پر لائی ہیں۔پولیس افسران ٹول ادا کرنے سے بچنے کی کوشش میں یک طرفہ سڑکوں پر غلط گاڑی چلانے کی کوشش کرنے والے لوگوں کا بھی سراغ لگا رہے ہیں۔ایڈمز نے ڈرائیوروں کو متنبہ کیا کہ وہ ٹول ادا کریں ورنہ سب کو زیادہ ادائیگی کرنی پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص جو اپنا ٹول ادا کرنے میں ناکام رہتا ہے یہ ان لوگوں کی جیب سے نکلے گا جو اپنا ٹول ادا کرتے ہیں۔ یہ اقدام  اس وقت سامنے آیا ہے جب نیویارک شہر ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن کمشنر اور نیویارک پولیس کمشنر جیسکا ٹِش نے لائسنس پلیٹ کی ممکنہ رکاوٹوں کی اقسام کو وسعت دینے کے لیے قوانین نافذ کرنا تجویز کیا ۔ مجوزہ قواعد منگل کو سٹی ریکارڈ میں شائع کیے گئے۔نمبر پلیٹوں کو کسی صورت بھی مٹایا نہیں جاسکتا ۔غلط پلیٹ پر 50 ڈالرجرمانہ ہو سکتا ہے۔مجوزہ قوانین پر عوامی سماعت 6 فروری کو آن لائن ہوگی۔ نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ڈیٹا کا قریب سے مطالعہ کریں گے اور ضرورت کے مطابق پروگرام میں تبدیلیاں کریں گی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.