نیو یارک کی سماجی و کاروباری شخصیت محمد ثمر کے چاچا کا انتقال
نیویارک(نمائندہ خصوصی)نیو یارک کی معروف سماجی اور کاروباری شخصیت محمد ثمر کے چاچا اتوار کی صبح لاہور میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔مرحوم نہایت منکسر المزاج اور خوش اخلاق شخصیت کے حامل تھے۔نیو یارک کی معروف سماجی اور کاروباری شخصیت محمد ثمر کے چاچا اتوار کی صبح لاہور میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ان کی اچانک موت سے ان کے خاندان اور دوستوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔مرحوم نے اپنی زندگی اندرون شہر لاہور میں گزاری اور وہ اپنے علاقے کے لوگوں میں نہایت محبوب تھے۔ مرحوم کا داتا دربار سے خاص تعلق تھا اور وہ اکثر وہاں حاضری دیا کرتے تھے۔مرحوم کو اپنے علاقے اور برادری میں عزت و احترام سے یاد کیا جاتا تھا۔محمد ثمر ،انکے والد حاجی صابر خان اور ان کے خاندان کے لیے یہ ایک بڑا صدمہ ہے۔مرحوم کی وفات نے نہ صرف ان کے خاندان بلکہ ان کے دوستوں اور جاننے والوں کو بھی غمزدہ کر دیا ہے۔ مرحوم زندگی بھر دوسروں کی مدد کرنے اور سماجی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے مشہور رہے۔ ان کی شخصیت میں ایک خاص کشش تھی جس کی وجہ سے وہ اپنے حلقہ احباب میں عزت اور محبت کے حامل تھے۔ محمد ثمر نے اپنے چاچا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے چاچا نے ہمیشہ اپنی سادہ زندگی اور بلند اخلاقی سے اپنے خاندان اور معاشرتی تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کی۔ وہ ایک محنتی اور دیانتدار شخصیت تھے جن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔سماجی اور کاروباری حلقوں سمیت کمیونٹی کی جانب سےمحمد ثمر اور ان کے والد حاجی صابر خان سے مرحوم کی تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ لوگوں نے مرحوم کی خدمات اور ان کی عاجزی کو سراہا اور ان کی مغفرت کے لیے دعائیں کیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے خاندان کو صبر جمیل دے۔