کیلیفورنیا میں چھوٹا طیارہ عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا
کیلیفورنیا(ویب ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک طیارہ عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں پائلٹ اور ایک مسافر جاں بحق جبکہ 18 مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ فلائٹ کے دوران کسی تکنیکی خرابی کا شکار ہو گیا اور فوراً زمین پر آ گرا جس کے بعد طیارے میں شدید آگ بھڑک اُٹھی۔ ایمرجنسی ٹیموں نے فوری موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو باحفاظت طیارے سے باہر نکال لیا اور آگ کو بجھا دیا۔ زخمی ہونے والوں میں طیارے کے مسافر اور عملہ شامل ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ طیارے کے پائلٹ اور ایک مسافر کی موت کی تصدیق کر دی گئی ہے جبکہ دیگر زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اس کی وجوہات کا پتہ چلایا جا سکے۔ اس حادثے کے بعد ایوی ایشن حکام نے علاقے میں پروازوں کی نگرانی بڑھا دی ہے تاکہ اس نوعیت کے واقعات کو روکا جا سکے۔