vosa.tv
Voice of South Asia!

ڈونلڈ ٹرمپ کا جمی کارٹر کی آخری رسومات میں شرکت کا فیصلہ

0

واشنگٹن(ویب ڈیسک) نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جمی کارٹر کی آخری رسومات میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 حالیہ رپقرٹس کے مطابق ٹرمپ نے جمی کارٹر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے احترام میں آخری رسومات میں شامل ہوں گے۔ جمی کارٹر جو امریکہ کے 39ویں صدر رہ چکے ہیں طویل عرصے سے صحت کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں اور حالیہ مہینوں میں اسپتال میں زیر علاج رہے ہیں۔ ان کے خاندان نے بھی ان کی زندگی کے آخری ایام کے لیے امن اور سکون کا ماحول فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کارٹر نے اپنی زندگی عوامی خدمت اور انسانیت کی بھلائی کے لیے وقف کی ہے۔ سیاسی اختلافات کے باوجود ٹرمپ کا یہ اقدام امریکی صدور کے درمیان روایتی احترام اور اتحاد کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.