vosa.tv
Voice of South Asia!

موریس کاؤنٹی میں آئی-80 کے مشرقی راستے غیر معینہ مدت کے لیے بند

0

نیوجرسی کے علاقے مورس کاؤنٹی میں مشرقی جانب آئی-80 ہائی وے کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق سڑک پر ایک بڑا سینک ہول بن گیا ہے جس کے سبب ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ متعلقہ حکام نے کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے فوری طور پر سڑک کو بند کر دیا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹیشن کی ٹیمیں صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں اور مرمتی کام کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ ڈرائیوروں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سفر سے قبل ٹریفک اپ ڈیٹس چیک کریں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سینک ہول کے بننے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں ساتھ ہی سڑک کو دوبارہ کھولنے کے لیے بھرپور اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.