الریاض میں ساجد محمود صدیقی کے اعزاز میں پروقار عشائیہ تقریب کا انعقاد
ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں صدر جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ آزاد کشمیر و گلگت بلتستان ساجد محمود صدیقی کے اعزاز میں پروقار عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ساجد محمود صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط اور مستحکم پاکستان کشمیر کے لیے ناگزیر ہے کشمیر کی مکمل آزادی اور تحریک آزادی کے لیے پاکستان کا مضبوط ہونا نہایت ضروری ہے مہمان خصوصی نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مضبوط کرنے میں اوورسیز پاکستانیوں کا اہم کردار ہے صدر تقریب راجہ مظفر فرید خان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لبریشن فرنٹ کے سینئیر رہنما قومی تحریک آزادی کے حصول کے لئے متحد و منظم ہو کر جدوجہد کریں ایک دوسرے پر اعتماد کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے آزادی کشمیر کیلئے کسی نمود و نمائش کے بغیر اپنا مثبت کردار ادا کریں تقریب سے راجہ نوید اجمل ، انجینئر عامر رشید ، چوہدری راشد منیر ، سردار سلیم خان آفتاب ، وسیم درانی ، اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا