فوجی مشقیں، امریکی بحریہ نے غلطی سے اپنا ہی طیارہ مار گرایا
بحرہ احمر پر جنگی مشقوں کے دوران امریکی بحریہ نے گائیڈڈ میزائل سے اپنا ہی لڑاکا طیارہ مارگرایا جس میں دو پائلٹ جاں بحق ہوگئے
امریکی فوج کے مطابق یہ واقعہ ایک معمول کی فوجی مشق کے دوران پیش آیا جہاں کسی تکنیکی خرابی یا غلط فہمی کے باعث ان کا طیارہ نشانہ بن گیا۔ واقعے کے بعد فوری طور پر ریسکیو ٹیمز کو علاقے میں بھیجا گیا لیکن دونوں پائلٹس کی جان نہیں بچائی جا سکی۔ امریکی فوج نے اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ اس واقعے کے اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے اور مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ غلطی سے پیش آیا ہے یہ کسی دشمن ملک یا دہشت گردی کی کاروائی کا نتیجہ نہیں۔ حکام نے مزید تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیا ہے۔ واقعے کی مکمل تحقیقات کے نتائج کا انتظار ہے اور متاثرہ اہلکاروں کے اہل خانہ کو مدد فراہم کی جا رہی ہے۔