امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ نے زیر علاج بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیردی
نیویارک(بیورو رپورٹ)امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ نے اسمبلی ممبر ڈیوڈ ویپرن کے دفتر کے تعاون سے نیویارک کے جمیکا ہسپتال سینٹر میں زیر علاج بچوں میں کھلونے تقسیم کیے۔امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ نے انسانی ہمدردی اور خوشی کے جذبے کو فروغ دینے کے لیےاسمبلی ممبر ڈیوڈ ویپرن کے دفتر کے تعاون سےجمیکا ہسپتال سینٹر میں زیر علاج بچوں کے لیے کھلونوں کی تقسیم کی۔
اس اقدام کا مقصد ان بچوں کو خوشیوں سے ہمکنار کرنا تھا جو اپنی چھٹیاں گھروں میں منانے کے بجائے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس موقع پر امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ کے صدر علی رشید کا کہنا تھا کہ ہمارا مشن معاشرے کے ہر فرد کے لیے خوشی اور محبت کا پیغام پہنچانا ہے، خصوصاً ان بچوں کے لیے جو کسی وجہ سے اپنے گھروں میں چھٹیاں نہیں مناسکتے۔اسمبلی ممبرڈیوڈویپرن اورامریکی آفیشل کا ٹوائے ڈسٹری بیوشن کی مناسبت سےکہنا تھا کہ علی رشید اور امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ کے ساتھ مل کر چھٹیوں کے موقع پر اس مہم میں شریک ہوں اوریہ کام ہم جمیکا ہسپتال اور میڈیکل سینٹر کے تعاون سے کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ اے پیگ کے نیویارک شہر میں کمیونٹی کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں،لیکن یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ کوئنز میں ہم نے اس تنظیم کے ساتھ مل کر ہسپتال کے لیے تعاون کیا۔
تنظیم کے رضاکاروں کا کہنا تھا کہ بچوں کے چہروں پرخوشی دیکھ کراچھا محسوس کرتے ہیں۔کھلونوں کی تقسیم کے دوران اے پیگ کے رضاکاروں اور اسمبلی ممبر ڈیوڈ ویپرن نے بچوں کو تحائف دے کر ان کی خوشیوں میں اضافہ کیا۔