vosa.tv
Voice of South Asia!

نیوجرسی کے22علاقوں میں ڈرون پر پابندی عائد

0

ایف اے اے کی جانب سے نیو جرسی میں ڈرون پر عارضی پابندی کا اعلان کیا گیا اور کہا گیا کہ پابندی ایک ماہ کے لیے ہو گی کیونکہ اس سے خطرہ ہے

نیوجرسی(ویب ڈیسک)ایف اے اے نے18دسمبر سے 17 جنوری تک نیو جرسی کے متعدد علاقوں میں خصوصی سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ڈرون آپریشنز پر پابندی لگا دی۔اب ان علاقوں میں ڈرون آپریشنز کے لیے حکومت سے خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہو گا۔ایف اے اے حکام نے18 دسمبر 2024 سے17 جنوری 2025 تک درج ذیل مقامات پر پابندیاں لاگو کی ہیں: ہیملٹن، برج واٹر، سیڈر گرو، نارتھ برنسوک، میٹوچن، ایوشام، کیمڈن، گلوسٹر سٹی، ویسٹمپٹن، ساؤتھ برنسوک، برانچبرگ، سیوارن، جرسی سٹی، ہیریسن، الزبتھ، بیون، ونسلو، برلنگٹن، کلفٹن، ہینککس برج اور کیرنی کے علاقے شامل ہیں۔اعلان میں کہا گیا ہے کہ تفریحی ڈرونز کو ایف اے اے قوانین کے تحت کام کرنے کی اجازت ہے۔نوٹم کا کہنا ہے کہ حکومت ڈرونز کے خلاف طاقت کا استعمال کر سکتی ہے اگر وہ  سیکیورٹی خطرہ بنے اور پابندی کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو قانون نافذ کرنے والے/سیکیورٹی اہلکاروں کے ذریعے روکا اورحراست میں لیا جاسکتا ہے اور ساتھ ہی انٹرویو بھی ہو گا اور ایف اے اے انتظامی کارروائی بھی کر سکتا ہے جس میں دیوانی جرمانے عائد کرنا اور ایئر مین سرٹیفکیٹ کو معطل/منسوخ کرنا شامل ہے اور مزید فوجداری الزامات کی پیروی کرنا بھی شامل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.