برونکس میں پانی کی بڑی لائن پھٹنے سے سڑکیں زیر آب
برونکس(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے برونکس میں پانی کی مین لائن پھٹنے کے باعث متعدد سڑکیں زیر آب آگئیں اور گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں ہیں۔
حکام کے مطابق یہ واقعہ صبح کے وقت پیش آیا جب پانی کا دباؤ اچانک بڑھنے سے لائن پھٹ گئی جس کے نتیجے میں پانی تیزی سے قریبی علاقوں میں پھیل گیا۔ متعلقہ اور مقامی حکام نے فوری موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ متاثرہ علاقے میں کئی گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں جبکہ کچھ رہائشیوں نے اپنے سامان کو نقصان پہنچنے کی اطلاع دی۔ حکام کا کہنا ہے کہ لائن کی مرمت کا کام جاری ہے اور جلد پانی کی نکاسی مکمل کر لی جائے گی۔ حکام نے یقین دہانی کروائی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں مرمت کے بعد پانی کی سپلائی بحال کر دی جائے گی۔