ٹرمپ کی بڑے پیمانے پر ملک بدری کی منصوبہ بندی کے خلاف احتجاج کی تیاری
واشنگٹن(ویب ڈیسک) امیگرنٹس حقوق کے حامی گروپس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ملک بدری کے منصوبے کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ٹرمپ کے اس منصوبے میں لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن کو امریکہ سے نکالنے کی بات کی جا رہی ہے۔ جس نے انسانی حقوق کے حامیوں، کمیونٹی لیڈرز، اور وکلاء کے درمیان تشویش پیدا کر دی ہے۔ یہ گروپس عوامی مظاہروں، اور حکومتی پالیسیوں کو چیلنج کرنے کے لیے اتحاد بنا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف غیر منصفانہ ہے بلکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور کمیونٹیز کو تقسیم کرنے کا باعث بھی بنے گا۔ ٹرمپ نے دوبارہ صدارتی مہم کے دوران اپنی سخت امیگریشن پالیسیوں کو دوبارہ نافذ کرنے کے وعدے کیے ہیں جن میں زیرو ٹالرینس پالیسی اور تیز رفتار ملک بدری بھی شامل ہے۔ امیگرنٹ حقوق کے گروپس کا کہنا ہے کہ وہ قانونی جنگ لڑنے اور امیگرنٹس کی مدد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔