vosa.tv
Voice of South Asia!

ریاض میں الخرج وینٹر چیلنج 2024 کی اختتامی تقریب

0

ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب کے دارالحکومت میں ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ( RCA ) الخرج وینٹر چیلنج ٹورنامنٹ 2024 کے اختتام پر تقسیم انعامات کی رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی جس میں کھلاڑیوں سمیت شائقین کرکٹ نے بھر پور شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سعودی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف آل راؤنڈر ندیم بابر نے کہا کہ ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن نے دیار غیر میں کھلاڑیوں کی انعامات کے ذریعے حوصلہ افزائی کرکے نوجوان نسل میں شعور اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے کہ وہ کھیلوں کے میدان آباد کرنے میں اپنی توانائیاں صرف کریں ندیم بابر نے کہا کہ کرکٹ کو فروغ دینے میں پیٹرن انچیف پرنس ڈاکٹر جنرل عبدالعزیز بن ناصر کی کاوشیں ناقابل فراموش ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئیر نائب صدر  ناصر عباسی کا کہنا تھا کہ  صحت مندانہ سر گرمیوں کے لئے کھیلوں کی سر گرمیوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کیلئے اپنا تعمیری کردار ادا کرتی رہے گی تقریب سے ، عاشق مغل ، محمد اکرم ، ارشد تبسم اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی تقریب کے آخر میں کھلاڑیوں کو شیلڈز ؛ ٹرافیز ، میڈل اور دیگر انعامات سے نوازا گیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.