vosa.tv
Voice of South Asia!

ینکرز میں پاکستانی کمیونٹی کی شاندار تقریب، نصیبو لعل کی پرفارمنس نے سماں باندھ دیا

0

نیویارک(بیورو  رپورٹ)نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کی معروف کاروباری شخصیت احمدجان کے پارٹی ہال میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس نے حاضرین کے دل جیت لیے۔ تقریب میں پاکستان کی مشہور گلوکارہ نصیبو لعل کی دلکش پرفارمنس نے محفل میں رنگ بکھیر دیے۔(ماسٹر فریم )نیو یارک کے علاقے ینکرز میں پاکستانی کمیونٹی کی معروف کاروباری شخصیت احمدجان کے پارٹی ہال میں ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کی مشہور گلوکارہ نصیبو لعل نے پرفارم کیا۔تقریب کی نظامت  سحرش وقار نے کی، جن کی خوشگوار شخصیت اور خوبصورت انداز نے سامعین کی توجہ کو بھرپور طریقے سے برقرار رکھا۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز طاہرہ دین نےاسٹیج پر آکر کیا،جہاں انہوں نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  کہا کہ یہ پروگرام انٹرٹینمنٹ کے حوالے سے خاص اہمیت رکھتا ہے اور میں ایسی تقریبات کا انعقاد کرکے بہت خوشی محسوس کرتی ہوں۔پروگرام میں نصیبو لعل کی پرفارمنس نے  جہاں حاضرین کو محظوظ کیا اوہیں ان کی آواز نے محفل میں ایک خوشگوار ماحول پیدا کر دیا۔نصیبو لعل کی دلکش آواز اور دل موہ لینے والی پرفارمنس نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔ حاضرین نے ان کی گائیکی پر خوب داد دی اور محفل کے ہر لمحے کو انجوائے کیا۔احمد جان کے پارٹی ہال میں منعقدہ میوزیکل پروگرام  پاکستانی کمیونٹی کے افراد کے لیے ایک یادگارتقریب رہی جہاں  شرکاء نے انٹرٹینمنٹ کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے سے ملاقاتوں اور میل جول کے ذریعے کمیونٹی کی مضبوطی کا مظاہرہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.