شوٹر کی گرفتاری جیسکا ٹش کا امتحان بن گئی
نیویارک پولیس شواہد کی تلاش میں سینٹرل پارک کے تالاب میں دوبارہ اتر گئی ،قتل میں استعمال ہونے والا پستول نہ مل سکا
نیویارک(ویب ڈیسک)یونائیٹڈہیلتھ کئیر کے سی ای او کے قتل کو واقعے کو چھٹا روز ہو چکا ہے لیکن نیویارک پولیس سمیت دیگر تفتیش کار شوٹر تک پہنچ نہیں سکے ہیں اور نہ ہی آلہ قتل برآمد کیا جاسکا ہے ۔جیسکا ٹش کو بطور نیویارک پولیس کا سربراہ بنے کچھ عرصہ ہی ہوا ہے یہ کیس ان کے لیے امتحان بن گیا ہے کہ دیکھنا یہ ہے کہ جیسکا ٹش Jessica Tischاس امتحان میں پاس ہوتی ہیں یا نہیں۔نیویارک پولیس ڈائیونگ عملہ ایک بار پھر سینٹرل پارک گیا اور غوط خور دوبارہ تالاب میں اترگئے تاکہ آلہ قتل سمیت دیگر شواہد کے حصول کو یقینی بنایا جاسکے۔لیکن دوبارہ تالاب میں اترنے کے باوجود پولیس کو شواہد نہیں ملے ہیں۔اطلاعات ہیں کہ قتل کی تحقیقات کا دائرہ دیگر ریاستوں تک پھیلا ہو ہے اور ٹیمیں مختلف زوایوں میں کام کررہی ہیں کہ کیسی طریقے سے قاتل تک پہنچا جاسکے ۔واضح رہے کہ شوٹر قتل کی واردات کمل کرنے کے بعد نیویارک سے نکل چکا ہے ۔گزشتہ بدھ کو مین ہٹن مڈ ٹاؤن میں شوٹر نے گھات لگاکر تھامسن کو قتل کردیا تھا۔