نیویارک: اسلم ڈھلن علیل ہوگئے،کمیونٹی دعا گو
نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی سماجی و کاروباری شخصیت اسلم ڈھلن علیل گئے ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق اسلم ڈھلن کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر انھیں مین ہیٹن کے مقامی اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا ابتدائی معائنہ کیا اور مرض کی تشخیص کے لیے مختلف ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ پاکستانی کمیونٹی نے اسلم ڈھلن کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کمیونٹی نے ان کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لئے دعا کی ہے ۔