vosa.tv
Voice of South Asia!

 بروکلین کے قریب تیرتے ہوئے وہیل کا انوکھا منظر، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کے رہائشیوں نے بروکلین کے قریبی سمندر میں ایک وہیل کی سمندر میں غوطے لگاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 بروکلین میں واقع برکے ساحلی علاقے میں یہ نایاب منظر دیکھا گیا جب ایک وہیل سمندر میں غوطے لگارہی تھی۔ شہریوں نے اس خوبصورت منظر کو کیمرے میں قید کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کیا، تو ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔یہ واقعہ نیویارک کے شہریوں کے لیے ایک غیر معمولی موقع تھا، کیونکہ وہیل کا شہر کے قریب آنا ایک انوکھی بات ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندر میں قدرتی ماحول کی تبدیلیوں کے باعث مختلف سمندری حیات شہر کے قریب آ سکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.