vosa.tv
Voice of South Asia!

غیر قانونی امیگرنٹس کی ملک بدری کے منصوبے سے امریکی بچوں کو خطرہ، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

0

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی ماہرین نے ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر قانونی امیگرنٹس کی ملک بدری کے منصوبے سے لاکھوں امریکی بچوں کو نقصان پہنچنے کے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

انسانی حقوق کی تنظیموں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ان بچوں کی زندگیوں پر دیرپا اثرات مرتب کرے گا۔کیونکہ یہ منصوبہ غیر قانونی امیگرنٹس کو فوری طور پر امریکہ سے نکالنے کی تجویز دیتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ منصوبہ نافذ ہوتا ہے تو لاکھوں بچے اپنے والدین سے جدا ہو جائیں گے اور ان کی ذہنی اور جذباتی صحت پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔ایک انسانی حقوق کے کارکن کا کہنا ہے کہ  یہ ایک جان بوجھ کر کیا جانے والا نقصان ہے جس کا مقصد ان بچوں کو تکلیف دینا ہے جو کسی بھی طرح سے اس صورتحال میں ذمہ دار نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا یہ اقدام نہ صرف انسانیت کے خلاف ہے بلکہ یہ بچوں کے حقوق کی پامالی بھی ہے۔ٹرمپ کا یہ منصوبہ امریکہ کی موجودہ معاشرتی و اقتصادی صورتحال کے لیے ایک چیلنج بن چکا ہے، جہاں لاکھوں خاندان اس فیصلے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کر سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.