امریکا: نامیاتی گاجروں سے منسلک ای کولی کی وبا سے درجنوں شہری متاثر
امریکہ میں گاجروں سے منسلک ای کولی کی وبا نے 18 ریاستوں میں 39 افراد کو متاثر کیا ہے، جبکہ وائرس سے ایک شخص جاں بحق بھی ہوا۔
یہ وبا گرم وے فارمز کی فراہم کردہ نامیاتی گاجروں سے منسلک ہے، جو مختلف برانڈز جیسے 365، نیچرز پرامس، اور ویگمینز کے تحت فروخت ہوئیں۔ سب سے ذیادہ متاثرہ ریاستوں میں نیویارک، مینیسوٹا، اور واشنگٹن شامل ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق اس وائرس نے انتالیس افراد کو متاثر کیا ہے۔ جبکہ ایک شخص جاں بحق بھی ہوا ہے۔ سی ڈی سی نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرہ گاجریں ضائع کر دیں اور اپنی فرج میں موجود مصنوعات کی جانچ کریں۔ ای کولی کی علامات میں پیٹ میں شدید درد، خون کے ساتھ اسہال اور الٹی شامل ہیں، اور یہ بیماری بچوں اور بزرگوں کے لیے خاص طور پر خطرناک ہو سکتی ہے۔ ان گاجروں کو واپس منگوا لیا گیا ہے، جن کی آخری تاریخ 11 ستمبر سے 12 نومبر 2024 کے درمیان تھی۔