vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک کو ترقی پذیر بنانے کے لیے اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گے، ایڈمز

0

نیو یارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے پیگز الیون کے مقبول شو ‘پیگز الیون نیوز ایٹ فائو پی ایم‘ میں لائیو شرکت کی، جہاں انہوں نے شہر کے موجودہ مسائل، حکومتی اقدامات اور عوامی تحفظ کے بارے میں اہم بات چیت کی۔

میئر ایڈمز نے لائیو شو میں نیو یارک سٹی کی معاشی بحالی، عوامی سروسز کی فراہمی اور شہر کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کی ترجیحات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے جرائم کی شرح، سڑکوں پر سیفٹی، اور پناہ گزینوں جیسے اہم مسائل پر بھی بات چیت کی اور عوامی تحفظ کے لیے حکومت کے نئے اقدامات اور پولیسنگ کے طریقوں کو مزید مؤثر بنانے سے متعلق اقدامات کا بھی ذکر کیا۔ پیگز الیوں کے میزبانوں کے ساتھ گفتگو میں، میئر ایڈمز نے نیو یارک سٹی کے مستقبل کے لیے اپنی حکمت عملی اور کمیونٹی کے ساتھ تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیو یارک سٹی کو ایک محفوظ، خوشحال اور ترقی پذیر شہر بنانے کے لیے مقامی حکومت اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.