نیویارک: بروکلین کے ایک گھر سے باپ اور بیٹی کی لاشیں برآمد
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے بروکلین کے ایک گھر سے باپ اور بیٹی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے اندوہناک قتل کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
حکام کے مطابق باپ اور بیٹی کو ان کے گھر کے باورچی خانے کے فرش پر مردہ حالت میں پایا گیا، جن کی گردنوں پر گہرے کٹ کے نشانات تھے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اسے ایک قتل کیس قرار دیا ہے۔ لیکن ابھی تک مقتولین کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، اور ان کے قتل کے پیچھے کی وجہ بھی تاحال واضح نہیں ہیں۔ حکام نے قریبی سکیورٹی کیمروں کی فوٹیج کا معائنہ شروع کر دیا ہے تاکہ کسی مشتبہ شخص یا ممکنہ گواہوں کا پتہ چل سکے۔ اس ہولناک واقعے نے بروکلین کے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، اور مقامی رہائشی مزید سکیورٹی کے لیے مطالبات کر رہے ہیں۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس واقعے سے متعلق کوئی معلومات ہوں تو وہ فوراً حکام سے رابطہ کرے۔