میئر ایڈمز کی نیویارک سٹی کے پارکس میں باربی کیو اور گرلنگ پر عارضی پابندی عائد
نیویارک:نیویارک میئر ایڈمز نے نیویارک سٹی کے پارکس میں باربی کیو اور گرلنگ پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے تاکہ آگ لگنے کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔ایرک ایڈمز کے مطابق خشک موسم کے باعث آگ کے واقعات میں اضافے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ مئیر نے شہریوں کو ہر ممکن احتیاطی تدابیر اپنانے کی تاکید کی ہے تاکہ آگ سے متعلق کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔ میئر نے زور دیا کہ یہ اقدامات شہریوں اور قدرتی وسائل دونوں کے تحفظ کے لیے ضروری ہیں۔ پارکس اور تفریحی مقامات پر گرلنگ سے عموماً گرمی اور چنگاریاں اٹھتی ہیں، جو خشک گھاس یا پودوں کو آگ لگا سکتی ہیں۔ انہوں نے تمام شہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ پارکس کی حدود میں کھانا پکانے یا گرلنگ سے گریز کریں، اور شہر بھر میں جاری آگ کے خطرے سے نمٹنے میں حکومتی اداروں کا ساتھ دیں۔میئر نے اس پابندی کو حفاظتی اقدام قرار دیتے ہوئے نیو یارک کے باشندوں سے تعاون کی درخواست کی ہے تاکہ شہر کو محفوظ رکھا جا سکے۔