امریکا: نیوجرسی ایئرپورٹ پر مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، تمام مسافر محفوظ
نیوجرسی (ویب ڈیسک) امریکی ریاست نیوجرسی کے ایئرپورٹ پر مسافر طیارے کے لینڈنگ گیئر نے لینڈنگ کے دوران اچانک کام کرنا چھوڑ دیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
حکام کے مطابق لینڈنگ گیئر کے ناکام ہونے کے بعد طیارہ تیزی سے رن وے پر پھسلتا ہوا کنارے تک پہنچ گیا۔ واقعے کے دوران مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم خوش قسمتی سے تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایئرپورٹ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مسافروں کو بحفاظت طیارے سے باہر نکال لیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، تکنیکی خرابی کے باعث لینڈنگ گیئر ناکام ہوا جس سے طیارہ بے قابو ہو کر رن وے کے کنارے پر پہنچ گیا۔ حادثے کے بعد ایئرپورٹ حکام نے رن وے کو بند کر دیا اور طیارے کو کلیئر کرنے کے بعد پروازیں بحال کیں۔ ایئرلائن کی انجینئرنگ ٹیمیں اس خرابی کی وجوہات کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہیں تاکہ آئندہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔