vosa.tv
Voice of South Asia!

وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز کی سعودی عرب میں منعقدہ تقریب میں شرکت

0

ریاض(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ چوہدری سالک حسین نے سعودی عرب میں اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر ایسوسی ایشن کی تقریب میں شرکت کی۔تقریب کے دوران ملنے والی تجاویز کی روشنی میں شکایات کے ازالے سمیت ہنر مند افراد کی تعداد کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔سعودی دارالحکومت ریاض میں معروف سیاسی،سماجی رہنما محمد اصغر قریشی کی میزبانی میں منعقدہ تقریب میں اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر ایسوسی ایشن چیرمین شریک تھے اس موقع پر چیرمین پیوپا چوہدری فہیم اقبال سابق چیرمین سید حبیب شاہ، ایگزیگٹو ممبران شاہد لطیف سندھو نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں سعودی مارکیٹ کے مطابق پاکستانی ہنرمندوں کی تعلیم اور تربیت دینے کی ضرورت ہے تاکہ سعودی لیبر مارکیٹ میں پاکستانی افرادی قوت کو بڑھانے میں آسانی پیدا ہو وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کے لیے پاکستانی ہنر مندوں کی تربیت کو جدید طریقوں سے استوار کیا جائے اور اس حوالے سے وزارت اوورسیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ضروری اقدامات کر رہی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.