vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میراتھون میں روفی شہزادہ پاکستان کی نمائندگی کریں گئے

0

50ہزار ایتھلیٹس 26میل کی میراتھون میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے

نیویارک(نمائندہ خصوصی)دنیا کی طویل ترین ریس ٹی سی ایس نیویارک میراتھون میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے قومی احتساب بیورو کراچی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر روفی شہزادہ امریکہ پہنچ گئے۔ یہ میراتھون26.2 میل فاصلے پر محیط ہے جو 3 نومبر کو منعقد ہوگی۔فاصلے  کے اعتبار سے دنیا کی سب سے بڑی دوڑ ٹی سی ایس نیویارک میرا تھون کا آغاز  صبح  آٹھ بجے اسٹیٹن آئی لینڈ  کے ویرا زانو  برج سے  ہوگا۔ یہ میرا تھون چھبیس اعشاریہ دو میل کے فاصلے پر محیط ہوگی اور اس میں میں دنیا بھر سے  کم و بیش 50 ہزار  ایتھلیٹس حصہ لیں  گے جو شہر کے تمام پانچ بورو سے گزریں گے۔میراتھون کا اختتام سینٹرل پارک پر ہوگا۔پاکستان  سے  تعلق رکھنے والے روفی شہزادہ ایک ماہر ایتھلیٹ بھی ہیں جو قومی احتساب  بیورو نیب کراچی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائض ہیں۔اس میرا تھون میں روفی شہزاد پاکستان کی نمائندگی  کریں گے اور ریس میں شرکت کے  لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔روفی شہزاد کی میراتھون میں شرکت سے پاکستان میں کھیلوں کے فروغ میں مدد ملے گی،عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر بھی ابھرے گا اور پاکستانی نوجوانوں کو بھی کھیلوں کی جانب راغب کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔  

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.