vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر ایرک ایڈمز کا ٹرانسپورٹیشن نظام کو جدید بنانے کے منصوبے کا اعلان

0

نیویارک:نیویارک  سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے نئے ڈیٹا پر مبنی منصوبہ ہاؤ این وائی سی مووز کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد شہر کے بڑے ٹرانسپورٹیشن اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کی ترقی کو مزید مؤثر اور تیز تر بنانا ہے۔اس منصوبے کا مقصد ٹرانسپورٹیشن کے نظام میں بہتری لا کر عوام کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے، تاکہ شہر کے باسی اور سیاح دونوں ہی کم وقت میں اور زیادہ سہولت کے ساتھ اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔ اس منصوبے کے تحت جدید ٹیکنالوجی، ڈیٹا اینالٹکس، اور شہری منصوبہ بندی کو ایک ساتھ متعارف کروایا گیا ہے، تاکہ ٹریفک، ٹرانزٹ، اور دیگر انفراسٹرکچر مسائل کا حل تلاش کیا جا سکے۔ایڈمز نے کہا کہ نیویارک کی بڑھتی آبادی اور ٹریفک مسائل کے پیشِ نظر، یہ منصوبہ نہایت اہم ہے۔ جس کے تحت مختلف ڈیپارٹمنٹس کے درمیان کوآرڈینیشن کو بہتر بنایا جائے گا، تاکہ منصوبے میں کسی بھی قسم کی تاخیر یا رکاوٹ کو ختم کیا جا سکے۔ اس اقدام کے ذریعے نئے انفراسٹرکچر منصوبے، جیسے کہ سڑکوں کی تعمیر، پلوں کی مرمت، اور پبلک ٹرانزٹ کی اپ گریڈیشن، کو مزید موئثر انداز میں مکمل کیا جائے گا۔ یہ نیا منصوبہ نہ صرف شہر کے نظامِ نقل و حرکت کو بہتر بنائے گا بلکہ نیویارک کو عالمی معیار کے مطابق بھی ڈھالے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.