vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر ایڈمز کی انتظامیہ کو وفاقی انفراسٹرکچر گرانٹس میں 2.3 بلین ڈالر کی کامیابی

0

نیویارک:نیویارک سٹی  کے میئر ایرک ایڈمز کی انتظامیہ کو جنوری 2022 سے اب تک وفاقی انفراسٹرکچر گرانٹس میں 2.3 بلین ڈالر کی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ مئیر ایڈمز کے مطابق ان گرانٹس کا مقصد شہر کے مختلف انفراسٹرکچر منصوبوں کو سپورٹ کرنا ہے، جن میں سڑکوں کی تعمیر، پلوں کی مرمت، عوامی نقل و حمل کا نظام بہتر بنانا اور سیلاب سے بچاؤ کے انتظامات شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق ایڈمز انتظامیہ کی یہ کامیابی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر نیویارک کے شہریوں کے لیے مزید محفوظ اور جدید بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کے لیے کتنے پرعزم ہیں۔میئر ایذمز کے مطابق اس فنڈنگ سے شہر کے ٹرانسپورٹیشن نیٹ ورک کو بھی مضبوط بنایا جائے گا، جس کا فائدہ شہر کے رہائشیوں، کاروباروں اور سیاحوں کو ہوگا۔ یہ گرانٹس نیویارک کی معیشت کو فروغ دینے اور شہری انفراسٹرکچر کی بہتری کے منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس فنڈنگ سے نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ شہر کے بنیادی ڈھانچے میں بھی ایک دیرپا اور مثبت تبدیلی آئے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.