نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز کا غیر یونین ملازمین کے لیے مالی امداد کا اعلان
نیویارک:نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے فیملی بلڈنگ بینیفٹس کے تحت غیر یونین ملازمین کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔میئر ایرک ایڈمز نے اعلان کیا ہے کہ نیویارک سٹی ملک کا پہلا بڑا شہر بننے جا رہا ہے جو اپنے غیر یونین ملازمین کو فیملی بلڈنگ بینیفٹس کے تحت مالی امداد فراہم کرے گا۔ اس پیکیج کے تحت ملازمین کو گود لینے، سروگیسی، کے عطیے سے متعلقہ اخراجات میں مدد فراہم کی جائے گی، جس کی رقم $10,000 تک ہوگی۔ اس کا مقصد شہر کے ملازمین کے لیے خاندانی منصوبہ بندی کو آسان بنانا اور ان لوگوں کی مدد کرنا ہے جو اولاد کے حصول میں چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔ میئر ایڈمز کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد نیویارک کے ملازمین کو مالی اور جذباتی طور پر سپورٹ کرنا ہے، اور انہیں موقع دینا ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ اپنی ذاتی خواہشات بھی پوری کر سکیں۔ اس پالیسی سے نیویارک کے ان ملازمین کی زندگیوں میں ایک مثبت تبدیلی کا امکان ہے جو خاندان میں اضافے کے مختلف طریقوں کو اختیار کرنا چاہتے ہیں اور اس میں انہیں مکمل مدد فراہم کی جائے گی۔