
ریاض میں چھاتی کے سرطان کے حوالے سے خصوصی پروگرام کا انعقاد
ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب میں خواتین پر مشتمل ایلیٹ فورم کے زیر اہتمام الریاض میں چھاتی کے سرطان کے حوالے سے خصوصی آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹرز سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فورم کی بانی جویریہ اسد کا کہنا تھا کہ چھاتی کے کینسر سے آگاہی کا مہینہ ایک یاد دہانی کا کام کرتا ہے کہ علم طاقت ہے ان خرافات کو دور کرکے اور درست معلومات کو فروغ دے کر ہم خواتین کو اپنی چھاتی کی صحت کے بارے میں باخبر فیصلے کرنے کا اختیار دے سکتے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کنسلٹنٹ سرجن ڈاکٹر شگفتہ منیر نے بریسٹ کینسرکی ابتدائی علامات کوجانچنے کےطریقوں اور بروقت تشخیص کےحوالے سے مکمل آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کے لئے ہر سال اس موزی بیماری سے بچنےکےلئے اپنا تفصیلی معائنہ کرانا بےحدضروری ہے متوازن خوراک ، باقاعدہ جسمانی سر گرمیاں اور کینسر کی مناسب اسکریننگ کے ذریعے مجموعی صحت کو ترجیح دینا زیادہ مددگار ہے تقریب سے ملیحہ ندیم ، اسما مجید ، سارہ عمر ، اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے معلوماتی پروگرامرز کو جاری رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔