سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پنسلوانیا میں مک ڈونلڈز پر مہم
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں پنسلوانیا کے ایک مک ڈونلڈز ریسٹورنٹ میں فرنچ فرائز تیار کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے سیاسی حریف کملا ہیرس پر تنقید بھی کی۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں پنسلوانیا کے ایک مک ڈونلڈز ریسٹورنٹ میں فرنچ فرائز بنائی۔ ٹرمپ نے کاؤنٹر پر کام کرنے کے دوران گاہکوں کے ساتھ مذاق بھی کیا۔ ان کی مہم نے اس موقع پر ایک ویڈیو بھی جاری کی، جس میں انہیں خوشی سے ہیپی میل تیار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس موقع پر ایک ہزار سے زیادہ حامیوں نے ریستوران کے باہر لائن لگائی تھی۔اور انہیں "شیف” کہہ کر خوش آمدید کہا۔ ٹرمپ نے فرنچ فرائز بناتے اور لوگوں کو کھانا سرو کرتے ہوئے نائب صدر کاملا ہیرس پر طنزیہ تبصرے بھی کیے، کاملا ہیرس 1980 کی دہائی میں مک ڈونلڈز میں کام کرنے کا دعویٰ کرتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی یہ مہم ہیرس کے دعووں کو چیلنج کرنے اور ٹرمپ کی عوامی حمایت کو مضبوط کرنے کی کوشش تھی۔