vosa.tv
Voice of South Asia!

نوجوان فائرنگ سے زخمی، پولیس کو 3 مشتبہ افراد کی تلاش

0

نیویارک:نیویارک کے علاقے مین ہیٹن کے ویسٹ سائیڈ پر ایک شخص کو گولی لگنے کے بعد پولیس تین مشتبہ افراد کی تلاش کر رہی ہے۔یہ واقعہ اتوار کی صبح ویسٹ 50ویں اسٹریٹ اور 12ویں ایونیو کے قریب واقع نائٹ کلب موسیقا کے نزدیک پیش آیا۔جب پولیس افسران موقع پر پہنچے تو انہیں 39 سالہ شخص ملا جس کے دائیں ٹانگ پر دو گولیوں کے زخم تھے۔ جائے وقوعہ پر چار گولیوں کے خول بھی ملے۔ متاثرہ شخص کو  امدادی ٹیم نے ماؤنٹ سینائی ہسپتال منتقل کیا، جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔نیویارک پولیس کے مطابق، مشتبہ افراد تینوں مرد ہیں، جو ویسٹ 50ویں اسٹریٹ پر مشرق کی طرف ایک سیاہ سیڈان میں فرار ہو گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.