vosa.tv
Voice of South Asia!

ایسٹ سائیڈ کوسٹل ریزیلینسی پروجیکٹ کے پہلے حصے کی تکمیل مکمل

0

نیویارک :میئر ایرک ایڈمز نے اعلان کیا ہے کہ نیو یارک شہر نے ایسٹ سائیڈ کوسٹل ریزیلینسی پروجیکٹ کے پہلے حصے کی تکمیل مقررہ وقت سے پہلے اور طے شدہ بجٹ سے کم لاگت میں کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔یہ پروجیکٹ نیویارک کے لوئر ایسٹ سائیڈ میں 110,000 سے زیادہ رہائشیوں، بشمول 28,000 پبلک ہاؤسنگ کے مکینوں، کو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سمندر کی بڑھتی ہوئی سطح اور شدید ساحلی طوفانوں سے بچانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ESCR منصوبہ، جو 1.45 بلین ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے، سمندری طوفانوں اور سیلابی خطرات سے بچاؤ کے لیے فلڈ والز اور فلڈ گیٹس پر مشتمل ہے۔ اس کا پہلا حصہ جس پر 163 ملین ڈالر کی لاگت آئی تھی، 10 ملین ڈالر کی بچت کے ساتھ اور دو ماہ قبل مکمل ہوا۔ اس پروجیکٹ کے دوسرے حصے کی تعمیر جاری ہے اور اسے 2026 کے آخر تک مکمل کرنے کی توقع ہے۔میئر ایڈمز نے  پریس کانفرنس میں کہا کہ نیویارک سٹی سپر اسٹارم سینڈی جیسے طوفانوں سے بچاؤ کے لیے تیار ہو رہا ہے، اور یہ منصوبہ ہمارے شہریوں کی زندگیوں اور املاک کو محفوظ بنانے میں ایک اہم قدم ہے۔ماہرین کے مطابق یہ پروجیکٹ نیویارک شہر کی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے اور ساحلی علاقوں کو محفوظ بنانے کے لیے ایک بڑے اقدام کا حصہ ہے۔یہ کامیابی نہ صرف شہری انفراسٹرکچر کے تحفظ کے لیے ہے بلکہ علاقے کی بہتری اور پارک کی تعمیر نو کے لیے بھی اہم ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.