vosa.tv
Voice of South Asia!

کینیڈا کی خودمختاری میں مداخلت کرکے بھارت نے خوفناک غلطی کی، ٹروڈو

0

کینیڈا:کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ بھارت نے کینیڈا کی خودمختاری میں جارحانہ انداز سے مداخلت کرنے کی کوشش کرکے ایک انتہائی ”خوفناک غلطی“ کی ہے۔سکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل کی سازش میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں 6 بھارتی سفارتکاروں کو ملک سے نکالنے کے بعد، ٹروڈو نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کینیڈا میں بھارتی مخالفین کو نشانہ بنانے کی کوششیں کر رہا تھا۔ٹروڈو نے مزید کہا کہ ہم اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے اضافی اقدامات اٹھا سکتے ہیں، تاہم انہوں نے ان اقدامات کی تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیا۔دوسری جانب بھارت نے جسٹن ٹروڈیو کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ نے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے بیان پر کہا کہ “کینیڈا نے ہمیں ایسے سنگین الزامات کی حمایت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے جو انہوں نے بھارت اور بھارتی سفارت کاروں کے خلاف لگائے ہیں۔کینیڈین سیاست میں غیر ملکی مداخلت کی تحقیقات کے دوران وزیراعظم ٹروڈو نے کہا کہ بھارتی حکومت نے سنگین غلطی کی ہے کیونکہ انہوں نے یہ سوچا کہ وہ کینیڈا کی سلامتی اور خودمختاری میں اتنی جارحانہ مداخلت کر سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.