vosa.tv
Voice of South Asia!

ریاض الجنہ میں نماز کی ادائیگی کے لیے10ملین افراد پہنچے

0

سعودی عرب:مسجد نبوی روضہ شریف میں اس سال دس ملین افراد نے نماز ادا کی،زائرین کی یومیہ تعداد 48 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ زائرین کو گیارہ زبانوں میں آگاہی  فراہم کی گئی۔مدینہ منورہ  میں مسجد نبوی کے امور کی جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ2024 کے دوران اب تک دس ملین افراد نے روضہ شریفہ ( ریاض الجنہ) میں نماز ادا کی ہے۔ایس پی اے کے مطابق روضہ شریفہ میں مجموعی طور پر 55 لاکھ 83 ہزار 885 مردوں اور 47 لاکھ 26 ہزار خواتین نے نماز ادا کی۔روضہ شریفہ میں داخلے سے پہلے انتظار کا اوسط وقت 20 منٹ تھا۔ زائرین کی یومیہ تعداد 48 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ زائرین کو گیارہ زبانوں میں آگاہی  فراہم کی گئی۔یہ اقدماات مسجد نبوی میں زائرین اور نمازیوں کے لیے فراہم کی جانے والی خدمات کو بڑھانے کے لیے مملکت کی قیادت کی خواہشات کے مطابق ہیں۔ روضہ شریفہ کا رقبہ 330 مربع میٹر ہے جس میں فی گھنٹہ 800 افراد کی گنجائش ہے۔ اوسطا ہر وزیٹر کو دس منٹ ملتے ہیں۔ روضہ شریفہ میں زائرین کے داخلے کو آسان بنانے کے لیے چار مراحل ہیں۔ نسک اور توکلنا ایپلیکیشن کے ذریعے اپائنمنٹ کی تصدیق، ای ڈیوائسزسے کیو آر کوڈ سکین کرنا پھر زائرین کو کچھ دیر انتظار کے بعد روضہ شریفہ میں بھیجا جاتا ہے۔مسجد نبوی امور کی اتھارٹی نے سکیورٹی اور انتظامی اداروں کے تعاون سے زائرین اور نمازیوں کے لیے روضہ شریفہ میں نماز اور روضہ رسول پر حاضری کے عمل کو آسان بنانے کےلیے کام کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.