چوہدری عابد رضا کوٹلہ کی جدہ میں اہم ملاقات اور عشائیہ میں شرکت
جدہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان کے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے قریبی ساتھی اورمسلم لیگ (ن) گوجرانوالہ ڈویژن کے صدر چوہدری عابد رضا کوعمرے کی سعادت حاصل کرنے اور روضہ رسول کی زیارت پر انہیں خصوصی مبارکباد پیش کی گئی۔چوہدری عابد رضا کی جدہ آمد پر مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے سیکرٹری جنرل ملک منظور اعوان نے ان کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کی مستقبل کی حکمت عملی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چوہدری عابد رضا کے اعزاز میں کمیونٹی کے سرکردہ افراد کی جانب سے عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس کا اہتمام چوہدری ولید کی جانب سے کیا گیا تھا۔ عشائیے میں پاکستانی کمیونٹی کے اہم افراد نے بھرپور شرکت کی اور عابد رضا کا پرتپاک استقبال کیا۔اپنے خطاب میں چوہدری عابد رضا نے میاں نواز شریف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ حق کا ساتھ دیا اور عوام کو بہترین سہولیات فراہم کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان سے نواز شریف کے ترقیاتی کام نکال دیے جائیں تو ملک پیچھے رہ جائے گا۔پروگرام کے اختتام پر ملک منظور اعوان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عابد رضا کی آمد کو کمیونٹی کے لیے خوش آئند قرار دیا۔