گورنر نیویارک کا نیا قانون لانے کا منصوبہ
نیویارک:نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل کا کہنا ہے کہ وہ میٹس کے مالک اسٹیو کوہن کی نیو یارک سٹی کیسینو لائسنس کے لیے بولی میں مدد نہیں کریں گی۔ذرائع کے مطابق گورنر ایک ایسا قانون پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں جو ارب پتی کو فائدہ پہنچا سکے۔ہوکل نے صحافیوں کو بتایا کہ ایسے بہت سے مشکوک لوگ ہیں جو کیسینو بولی کے عمل کو اپنے فائدے کے لیے منظم کرنے کی کوشش کریں گے اور جھوٹ پھیلانے کے لیے تیار ہوں گے۔ میرا کوئی ارادہ نہیں کہ اس قانون سازی کو اپنے ایگزیکٹو بجٹ میں شامل کروں۔ہوکل کا یہ انکار اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا جب گورنر 2025 کے ریاستی بجٹ میں ایک قانون متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہیں جس سے شہر کے پارک لینڈ کے استعمال کو وسیع کیا جا سکے تاکہ کوہن ایک کیسینو لائسنس کے لیے بولی لگا سکیں۔